پشاور (جنگ نیوز) رومن گیئرنگ ہال رنگ روڈ پشاور میں منعقدہ انٹر اسکول مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی دی خیبر اسلامک ماڈل سکول اکبرپورہ ہونہار طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نوشہرہ اور پشاور کے متعدد سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔حنیف عباس (گریڈ 9گرین) نے اردو تقریری مقابلے میں پہلی‘ بختاور صدیق (گریڈ7 ریڈ) نے انگریزی تقریری مقابلے میں تیسری اورفضا طارق (گریڈ 10) نے ڈرائنگ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔