پشاور(کرائمرپورٹر) پشاور کے مصروف ترین تجارتی مرکزشعبہ بازار کی مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد بڑی تعداد میں ریسکیو کی گاڑیاں پہنچائی گئیں،اس سے قبل طوربابا رنگ روڈ پر کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق شعبہ بازارمیں واقع آفریدی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک پورے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی جس کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی 4 فائر ویکلز، 2 واٹر براوزرز اور 1 ایمبولینس جائے حادثہ روانہ کی گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طور بابا اسٹاپ رنگ روڈ کے قریب کنٹینر میں موجود گیس سلنڈرزمیں آگ لگ گئی تھی جس پر فائر فائٹرز نے 40 منٹ میں قابو پالیا تھااوراسے مزید پھیلنے سے روکا۔