• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارروائی ، محکمہ ریونیو کا اہلکار گرفتار

پشاور(جنگ نیوز) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم نے ریکارڈ کی جامع جانچ پڑتال کے بعد تصدیق کی کہ زمین کے یہ انتقالات بالکل جعلی ہیں۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ ریونیو کے اہلکاروں قانون گو شیرولی، پٹواری فواد باچہ اور اقبال نے زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث پائے گئے۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے فوری طور پر ان تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ قانون گو شیرولی کو گرفتار کر لیا گیا. جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
پشاور سے مزید