پاکستان کی معروف میزبان، اداکارہ اور ڈراموں پر بے باک رائے رکھنے والی نادیہ خان نے اپنی سالگرہ انتہائی خوشگوار اور یادگار انداز میں منائی۔
نادیہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی بیرون ملک سے خاص طور پر واپس آئیں اور اہل خانہ نے ان کے لیے ایک سرپرائز ڈنر رکھا۔
اس موقع پر انہوں نے مزیدار کھانوں سے لطف اٹھایا، ان کے شوہر فیصل نے ان کے لیے گانا گایا، جس پر نادیہ نہایت خوش ہوئیں، خوشی اور جذبات سے بھرپور یہ لمحے کیمرے میں بھی محفوظ کیے گئے۔
علاوہ ازیں نادیہ کے مارننگ شو کی ٹیم بھی ان کے لیے کیک لے کر ان کے ساتھ سیلیبریشن میں شریک ہوئی۔