• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء مارشل لا کیخلاف سندھیاني تحریک اور مرتضیٰ بھٹو نے جدوجہد کی، ذوالفقار بھٹو

ٹھٹھہ (شاہدصدیقی )جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے مارشل لا کے خلاف سندھ میں سندھیاني تحریک اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے جدوجہد کی اور آمریت کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ جنگشاہی کے قریب گاؤں منگر خان پلیجو میں عوامی تحریک کی نائب صدر حورالنساء پلیجو کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ حکمران مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جا رہا، متنازع نہروں کو مکمل طور پر مسترد کیا جائے اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ہونے والی زمینوں کی نیلامی بند کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکمران سندھ میں ظلم و جبر کے ذریعے بربریت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ مورو میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، لواحقین کو اپنے پیاروں کی لاشیں حوالے کی جانی چاہیے تھیں، مگر یہ ثابت کر دیا گیا کہ آپ کو اپنے پیاروں کی لاشیں دفنانے تک نہیں دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید