• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری 96 فیصد کم ہوگئی

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میںبڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں مالی سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہوکر35کروڑڈالر رہ گئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سے 49 ارب ڈالر نکال لئے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 96اعشاریہ 5 فیصد کی زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے مالی سال کے دوران بھارت میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر رہی تھی جو اب کم ہو کر صرف 35 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے، یہ ریکارڈ کم ترین سطح بتائی گئی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شدیدگراوٹ کی بنیادی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ہائی پروفائل ابتدائی عوامی پیشکشوں (IPOs) سے سرمایہ نکالنا اور بھارتی کمپنیوں کی طرف سے بیرون ملک سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید