لاہور(نمائندہ جنگ)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی۔مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بجٹ میں حکومت عوام کو ریلیف دے، افواج پاکستان کی بہادری اورجرات کی پوری دنیا معترف ہے ،مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتوں نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا ، پوری دنیا پاکستان کی حکمت عملی اور ضبط و تحمل کو سراہ رہی ہے ،، میری حکومت سے درخواست ہے اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایکسپو سنٹر میں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ نمائش کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد بھی موجود تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم،اوورسیز پاکستانی ، صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سپہ سالار اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر مثالی اتحاد کا مظاہرہ کر کے بھارت کے خلاف جنگ جیتی ہے ۔