تہران (اے ایف پی) ایران نے تہران میں فرانسیسی ناظم الامور کو طلب کرکے کینز فلم فیسٹول میں فرانسیسی وزیرخارجہ کے ایران کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پر وضاحت طلب کی ہے جہاں ڈائریکٹر جعفر پناہی کی فلم نے پالمے ڈی او ایوارڈ جیتا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق تہران میں فرانسیسی ناظم الامور کو وزیر خارجہ جین نوئیل بیز کے ایران سے متعلق ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا گیا۔