اسلام آباد (کامرس رپورٹر )ایف پی سی سی آئی نےاپنے موجودہ عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ کیا ہے ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کےاجلاس عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ہوئے ، ا جلاس میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر ،وفاق سمیت چاروں صوبوں سے ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں موجودہ ایف پی سی سی آئی عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظورکی گئی ،قرارداد کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی ایکٹ میں چیمبرزاور ٹریڈ باڈیز کے عہدیدران کی مدت 2سال رکھی گئی ہے ایکٹ میں فیڈریشن کے معاملے پر خاموشی سے ہر انتخاب کے موقع پر مسائل کھڑے ہونگے ، ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں ایک سال کی توسیع سے معاملہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائیگا، اجلاس میں بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی کی بھرپور ستائش کی گئی اور سیاسی قیادت کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل،فیڈ ریشن کی طرف سے کیےگئے اقدامات سے ممبران کو آگاہ کیا گیا ،ممبران ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی نے صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔