• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار نے اتوار کے روز ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف ODILOVICH سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات خصوصاً ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ علاقائی روابط کے منصوبے کیلئے معاہدے کے لائحہ عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے گی ۔ انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید