اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کی سماعت (آج) پیر 26مئی کو سپریم کورٹ میں ہوگی ۔سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کرے گا ۔ بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس صلاح الدین پنھور اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں ۔