• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بلامقابلہ امیر منتخب

لاہو ر (ایجنسیاں) حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہو گئے، انکے مد مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا، پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعدامیر منتخب کیا گیا ،وزیراعظم نے حافظ عبدالکریم کو امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، مجلس شوریٰ کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امارت کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرمخصر علالت کے بعد 3 مئی کو 87 برس کی عمر میں قضائے الہی سے وفات پاگئے تھے،پروفیسر ساجد میرگزشتہ 40 سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے اور وہ 5 بار ایوان بالا سینیٹ کے رکن بھی رہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو مرکزی جمعیت اہل حدیث کا بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پرمبارکباددی ہے۔
اہم خبریں سے مزید