پشاور(جنگ نیوز )اباسین یونیورسٹی پشاور نے حمزہ فاونڈیشن ویلفیئرتھیلیسمیا ہسپتال پشاورکے تعاون سے تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کو عطیات خون کی فراہمی کیلئے بلڈ کیمپ و آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جسکا مقصد نوجوانوں میں اس مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 90 بیگ خون جمع کیا گیا۔میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے 60 بیگزجبکہ ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ طلباء نے 30 بیگ خون عطیہ کیا۔حمزہ فاونڈیشن میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان، آر ایم اوز عتیق الرحمان اورابرار اللہ جان نے عطیات خون کی اہمیت،تھیلیسمیاسے بچاو اور اس مرض کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین اعجاز علی خان نے یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر عثمان امین اور طلباء کیجانب سے کیمپ انعقاد اورخون عطیہ کرنیکی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ شادی سے قبل تھیلیسیمیاٹیسٹ کے قانون پر عملدرآمد سے بیماری کا تدارک ہوسکے گا۔