• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ترمیمی آرڈیننس بل فلفور واپس لے، مرزا عبدالرحمن

پشاور (جنگ نیوز) سابقہ نائب صدرفیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزا عبدالرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس بل فلفور واپس لے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ترمیم کی وجہ سے خوف کا شکار ہے ترمیم میں سخت مشقیں سے مشکلات میں اضافہ ہوا گا پرانے ٹیکس گزاروں کی بجائے نئے ٹیکس نیٹ ورک بڑھایا جائے ماہوار فیکس ٹیکس کے نظام کو لایا جائے فاٹا پاٹا کو ٹیکس نیٹ میں دی گئی چھوٹ واپس لی جائے ایف بی آر کو پر تاجروں کا اعتماد بحال کیا جائے لا محدود اختیار سے کرپشن می اضافہ ہو گا ملک میں پہلے ہی معیشت کا برا حال ہے مہنگائی سے بزنس کمیونٹی سخت پریشان ہیں جبکہ انڈسٹری کا برا حال ہے دن بدن مزدور طبقہ بے روزگار ہو رہا ہے حکومتی اہداف پورے کرنے کے لیے چیمبرز کی تجاویز پر عمل کیا جائے اس ملک تاجر برادری ہی کے ٹیکسوں سے ملک چلتا ہے ترمیم میں سخت شقیں رسمی کاروبار کو متاثر کرتی ہیں اگر بجٹ میں مزید ٹیکس لگائے گئے تو ملک کا معاشی قتل ہوگا ملک میں ٹیکس چوری کا محاسبہ کیا جائے حکومت آشرافیہ کے اخراجات کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں انڈسٹری کو کارپوریٹ ٹیکس میں ریلیف دیا جائے بجٹ کا ماحول عوام دوست بنایا جائے۔
پشاور سے مزید