پشاور(وقائع نگار) پخہ غلام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ناقابل برداشت، واپڈا حکام کی نااہلی پر عوام کا شدید احتجاج، کنڈا کلچر اور ملوث افسران اوراہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ پشاور کے دیہاتی علاقے پخہ غلام میں جہاں اسکول، یونیورسٹیاں ، کالجز اور متعدد ٹاؤن بھی آباد ہیں، جو کہ غلام کی زمینوں پر قائم ہیں، وہاں بجلی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ یہاں شام سات بجے سے صبح سات بجے تک بجلی مسلسل آتی جاتی ہے مبینہ طور پر مصنوعی ٹرپنگ کی جاتی ہے، جبکہ بجلی کی ریکوری گل آباد فیڈر پر ڈالی جا رہی ہے اور تمام لوڈ پخہ غلام فیڈر پر منتقل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید کم وولٹیج ہے اور کئی گھروں کے برقی آلات جل چکے ہیں۔