• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی سیاست کا محور عوامی خدمت ہے، ہمایوں خان

پشاور(جنگ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایوں خان کی زیر صدارت پاکستان تحریکِ انصاف ویلج کونسل شاہ آباد کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں علاقے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مقامی قیادت، نمائندگان اور کارکنان نے علاقے کو درپیش مسائل اور عوامی ضروریات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ معاون خصوصی ہمایوں خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف کی سیاست کا محور عوامی خدمت ہے، اور گراس روٹ لیول پر مشاورت پارٹی کی مضبوطی کی علامت ہے۔ انہوں نے علاقے میں جاری منصوبوں — جن میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت، اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہیں — کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید اقدامات کا یقین دلایا۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی، کارکنوں کی فعالیت، اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔مقامی آبادی اور پارٹی کارکنان نے ہمایون خان کی قیادت کو سراہا اور تحریکِ انصاف کے وژن کے ساتھ بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
پشاور سے مزید