• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے والدین کے ناکام ازدواجی رشتے پر خاموشی توڑ دی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان کی معروف اداکارہ اور عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ماہرہ خان نے والدین کے ناکام ازدواجی رشتے پر خاموشی توڑ دی۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک  پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور بچپن کے تلخ پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی، اس بار انہوں نے اپنی والدین کی ناکام شادی اور گھریلو کشیدگی پر لب کشائی کی، جس نے ان کے بچپن کو متاثر کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا بچپن خوشگوار تھا، لیکن اس میں اندھیرے بھی تھے، میرے والدین 2 بالکل مختلف انسان تھے، ان کی سوچ اور زندگی کے بارے میں نظریات ہر چیز مختلف تھی، ان میں اکثر ٹکراؤ ہوتا تھا۔

ماہرہ نے اپنے بھائی احسن خان کے ساتھ تعلقات کو اپنی زندگی کی مضبوطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی گھر میں کوئی کشیدہ لمحہ آتا، ہم دونوں ایک ساتھ ہوجاتے، ہم ایک دوسرے کا سہارا بنے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے اس بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا، کیونکہ اس میں دوسرے لوگوں کے معاملات بھی شامل ہیں، لیکن اب میں اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میرے والدین کا رشتہ خوشحال نہیں تھا۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم لو گرو کے ذریعے ایک مرتبہ پھر مداحوں کا دل جیتنے کےلیے تیار ہیں۔ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہو رہی ہے جس میں وہ  ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید