کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیچ ویوپارک کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 28 سالہ عبدالطیف کو زخمی کردیا ، ملزمان دوموبائل فون چھین کرفرار ہو گئے ، نیو ٹاؤن تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موٹر سائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 28سالہ منیر خان کو زخمی کردیا ، فرنٹئیر کالونی نمبر 3 شیری بابا مزار کے قریب اندھی گولی لگنے سے 16 سالہ سلمان ولد انور بیگ زخمی ہوگیا ، سعید آباد نیازہ محلہ میں جھگڑے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ اویس ولد امیر عبداللہ زخمی ہوگیا نیوکراچی سیکٹر 5D میں جھگڑے کے دوران مکوں لاتوں اور گھونسوں سے تین بھائی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن میں کامران، عدنان ،ارسلان اوروقار شاہ شامل ہیں۔