• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، ٹریفک حادثے کا زخمی چل بسا، 2 افراد کی لاشیں ملیں

dکراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ طوری بنگش چوکی کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 18سالہ عبدالغفار ولد حاجی جمال الدین جاں بحق ہو گیا،گلستان جوہر بلاک 7میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ر 25 برس کا نوجوان جاں بحق ہو گیا، فوری شناخت نہیں ہو سکی ، علاوہ ازیں کورنگی چمڑا چورنگی کمپنی کے قریب 27مئی کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 55برس کا شخص دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا،دریں اثنا بلدیہ 8 نمبر پاور ہاؤس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا گیا ، ناردرن بائی پاس پرفیوم چوک افغان کٹ کے قریب 50 برس کے شخص کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید