• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر )محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیےکمشنر، ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ضروری قرار دےدیا ،کھالیں جمع کرنے کی اجازت دیتے وقت نیکٹا کی جاری ایس اوپیز کا خیال رکھاجائے گا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق کمشنر، ڈپٹی کمشنرز یہ یقینی بنائیں کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں،کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ یا بینر لگانے پر پابندی ہو گی،گاڑیوں پر پارٹی پرچم یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کر کے بھی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید