کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جمعرات کومتعدد علاقوں میں کیبل فالٹس، شیڈول کے مینٹی ننس اور لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی بند رہی، شدید گرمی میں بجلی سے محروم لوگوں کا برا حال ہو گیا طویل تعطل والے علاقوں میں شہری دن اور رات کو پریشان رہے بعض لوگوں نے رات جاگ کر گزاری ،کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ فالٹ کو دور کرنے میں ٹیمیں مسلسل مصروف رہیں، بجلی کی سپلائی متاثر ہونے سے پانی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہےبعض علاقوں کے مکینوں کا کہنا تھا کہ مرمتی کاموں کے لئے شیڈول کا پہلےسے اعلان نہیں کیا گیا ، رات گئے بھی کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کی اطلاعات تھیں۔