کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شاہراہ نور جہاں پولیس نے مقابلے کے بعد شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ میں ملوث دو زخمیوں سمیت چار اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کروا لیا،اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مدعی کو سخی حسن چورنگی پر بلوایا تھا ،اغوا کاروں کے سخی حسن چورنگی پہنچنے پر پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اغوا کار ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس نے تعاقب کرکے ڈی اے چورنگی پل پر دو طرفہ فائرنگ کے بعد اشعر ولد محمد اشفاق اور کامران ولد غلام فرید کو گرفتار کرلیا دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،عرفان ولد خالد اور دانیال ولد وحید کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔