• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات فیصد سے بھی کم ووٹوں سے شہر پر قبضہ کرنے والے ناکام نظر آرہے ہیں، علی خورشیدی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر کراچی میں نکاسی آب و صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں گلی کوچوں میں جابجا کچرے کے ڈھیرابلتے گٹر اور صفائی کی ناقص صورتحال نام نہاد بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سات فیصد سے بھی کم ووٹوں سے شہر پر قبضہ کرنے والے بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید