کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نماز جنازہ بدھ کو مزار سے متصل مسجد قاسم عبداللہ شاہ غازی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی وزرا، نثار کھوڑو ،سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی،سنیٹرز،قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان،بلدیاتی نمائندے،وکلاء،اور مرحوم کے عزیز وقارب نے شرکت کی، کمال اظفرذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں سندھ کے وزیر خزانہ تھے،جبکہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہے، مرحوم سنئیر قانون داں بھی تھے۔