کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہماری افواج بہادر اور قوم متحد ہے28 مئی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے، پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خواب آج کے دن پورا ہوا تھا، ہمسایہ ملک کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا تھا، وہ تمام لوگ جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کردار ادا کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریئر ہال میں یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقد ریلی میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔