• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحتمند عورت ہی صحتمند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صحت مند عورت ہی ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے، اسی لیے حکومت سندھ نے خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے مختلف پروگرامز شروع کیے ہیں۔خواتین کی صحت کیلئے اقدامات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 23,185 لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات کی گئی ہیں، جو خواتین کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید