• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پانی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بجلی اور پانی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے ملیر انور بلوچ ہوٹل کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو منزل پمپ سے یونس چورنگی کی طرف ، قائد آباد سے داؤد چورنگی کی طرف اور ملیر سے قائد آباد جانے والی ٹریفک کو ملیر مندر سے اندرونی علاقہ بابا ولایت شاہ مزار کی طرف بھیجا گیا۔رات گئے تک احتجاج جاری تھا۔دوسری جانب مین کورنگی روڈ چکرا گوٹھ کورنگی نمبر ایک جانب کورنگی نمبر ڈھائی آنے جانے والے دونوں روڈ بند کر کے علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔اس دوران ٹریفک کو کورنگی نمبر ڈھائی سے کوسٹ گارڈ چورنگی کی طرف اور ناصر جمپ سے چمڑا چورنگی کی طرف ڈرائیورشن دی گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید