حب(نامہ نگار)لوٹنے کی کوشش کے دوران جوابی فائرنگ سے 3ڈاکو ہلاک،شہری زخمی، جام کالونی میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیتوں نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی،متاثرہ شخص اسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق علاقے جام کالونی میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیتوں نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے ڈکیتوں کا مقابلہ کیا، جوابی فائرنگ میں تین ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ شہری غلام حسین مگسی کو شدید زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق شہری نجی فیکٹری میں ملازم ہے جو کہ بینک سے پیسے نکلوا کر آرہا تھا کہ ڈکیتوں نے واردات کی کوشش کی،واقعہ سے متعلق سی سی ٹی وی فٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ کیا،پولیس کے مطابق واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری سخت پریشان ہیں۔