• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو ٹکر مارنے کا الزام کار سوار ڈرائیو زیرحراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عزیز آباد پولیس نے سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر شہریوں کو ٹکر مارنے کے الزام میں کار سوار ڈرائیور کو حسین آباد کے قریب سے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود حسین آباد کے قریب شہریوں نے ایک کار سوار شہری کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور کار پر پتھراؤ کرکے کار کو نقصان پہنچایا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر عزیز آباد پولیس موقع پر پہنچی اور کار سوار شہری کو مشتعل شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر تھانے منتقل کیا ۔ موقع پر موجود شہریوں نے الزام عائد کیا کہ کار سوار شہری نے سہراب گوٹھ کے قریب گاڑیوں کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا تھا ۔ کار سوار فرار ہونے کی کوشش میں عزیز آباد میں بھی کچھ شہریوں کو گاڑی تلے روندا اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔حسین آباد کے قریب بد ترین ٹریفک بھی جام ہوگیا۔مشتعل عوام نے عزیز آباد تھانے کا گھیراؤ بھی کیا ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ کار سوار کی ٹکر سے متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ۔
ملک بھر سے سے مزید