کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اسلام اباد اور گرد و نواح کا موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران اسلام اباد کی 12پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ 64کی آمد اور روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی جبکہ 8روازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا۔ فلائٹ شیڈیول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام اباد اسکردو کی 3 پروازیں پی کے 451، 452 234 اسلام اباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 604 جدہ اسلام اباد کی نجی ایئر کی پرواز پی اے 273 ابوظہبی پشاور کی پروازیں پی اے 217، 218 لاہور جدہ پی اے 472 بھی منسوخ کی گئیں۔ دبئی سے اسکردو کی پی ائی قومی ایئر کی پرواز پی کے 234 کو اسلام اباد اتارا گیا۔ کراچی اسلام اباد کی 2 پروازوں کو سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ کوالالمپور سے قومی ایئر کی اسلام آباد کی پرواز پی کے 895 کو ملتان اتارا گیا۔