اسلام آباد ( طاہر خلیل ) بلوچستان میں ضمنی انتخابات ، انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہو گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم جون 2025ء کو منعقد ہونے والے بلوچستان کے صوبائی حلقے پی پی 52 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017کی سیکشن 182کے مطابق 30مئی کی شب 12بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا ۔ وقت ختم ہونے کے بعد سیاسی مہم ، اشتہارات و دیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امید وار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو اس کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔