حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پھلیلی تھانے کی حدود میں 13سالہ بھتیجے سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار چچا کی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکینڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے پھلیلی تھانے میں درج 13سالہ بھتیجے سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم اسلم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر وکلا کے دلائل کے بعد اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ واضح رہے کہ پھلیلی تھانے میں زیادتی کا شکار لڑکے کی والدہ مسما سروری بیگم نے اپنے دیور کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔