• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے بھی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ٹوکیو(عرفان صدیقی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کو شکستِ فاش دی ہے، جس کے بعد بلوچستان سے بھی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں بھارت براہِ راست ملوث ہے اور وہ اپنی پروکسیز کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اب پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔سیدال خان ناصر کا کہنا تھا کہ بھارت کو صرف میدانِ جنگ میں ہی نہیں، بلکہ خفیہ محاذوں پر بھی ناکامی کا سامنا ہے۔ آپریشن بنیان المرسوس نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید