• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور جعلی دستاویزات پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اورایک جعلی دستاویزات میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان سید محمد رضا اور حسنین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اور گولڈ برآمدکیا ۔ جن میں 50600 امریکی ڈالر ،1500یورو اور 10تولے سونا کا سکہ، 3 عدد موبائل فونز بھی شامل ہیں ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے ، دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان ذیشان عباس اور عبدالکریم کو گرفتار کر لیا ۔چھاپہ مار کاروائی میں نبی بینک منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشنشپ مینیجر تعینات ہے۔

ملک بھر سے سے مزید