لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے) پنجاب پولیس کے خدمت مراکزشہریوں کوڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے،ایک ہفتے میں52ہزار357شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسزحاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 17ہزار 583 شہریوں نے پولیس ویری فکیشن کروائی۔ 15ہزار 375 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے اس حوالے سے آئی جی نے کہاکہ شہریوں کے فیڈبیک کی روشنی میں سروسز کومزیداپ گریڈکیاجارہا ہے۔ آئی جی نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔