لاہور (نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی خواتین کی رہنمائوں ڈاکٹر حمیرا طارق ، نازیہ توحید، عظمی عمران نے کراچی کے ایک نجی سکول کی طالبہ کی شکایت پر اس کے پولیس اہلکار ماموں اور والدہ کی جانب سے خاتون ٹیچر پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔