لاہور ( محمد صابر اعوان سے )پاکستان میں روزانہ تقریباً 675نوزائید ہ بچےحمل کی پیچیدگیوں ،ماں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونےباعث موت کا شکار ہو جاتے ہیںپانچ سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے کم ہے ،ملک میں2کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہونے کی وجہ سے پاکستان آئوٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف میڈیا کولیشن میٹنگ کے دوران سامنے آیا، جس کا اہتمام پاپولیشن کونسل نے یو این ایف پی اے کے تعاون سے کیا تھاجس میں ملک کے چاروں صوبوں سے سینئر صحافیوں نے شرکت کی ،سینئر ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل پاکستان ڈاکٹر علی میرنے میڈیاکے کردار کی اہمیت پر زورد یا۔ میٹنگ میں پاپولیشن کونسل کے ڈپٹی منیجر اکرام الا حد ن بتایا کہ بچوں میں غذائی قلت کی شرح خطرناک حد تک بلند ہے۔