لاہور(خصوصی نمائندہ،خبر نگار )قازقستان کے سفیر یرزھان کستا فِن اور وفد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دونوں اداروں کے درمیان تحقیق، طلبہ تبادلہ پروگرام اور فیکلٹی تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔انہوں نےپنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی سے ملاقات کی ، فریقین نے طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے کے پروگراموں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کا دورہ کیا ، ۔قازق سفیر یرژان کِسٹافن نے بتایا کہ اس وقت ایک ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ قازقستان کی جامعات میں زیر تعلیم ہیں جن میں اکثریت میڈیکل کے طلبہ کی ہے۔