لاہور(رب نواز خان) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہو ر کےعملہ کا طلبہ کی فیسوں میں مبینہ خورد برد کے بعد جعل سازی کے ذریعے رولنمبر سلپس جاری کرنے کاانکشاف ہواہے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ میاں رضوان نے معاملے کی تحقیقات شروع کروا کر ابتدائی طور پر تین اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ کلریکل سٹاف نے طلبہ سے امتحانی اور رجسٹریشن فیسیں خود وصول کرکے کے جعل سازی کے ذریعے امیدواران کو رولنمبر سلپس جاری کر دیں۔ یہ انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہو ا ۔ سیکنڈری بورڈ کے اہلکاروں جنید بٹ، الیاس، بابر جٹ اور فاروق سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ۔ سیکرٹری لاہور بورڈ میاں رضوان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے جبکہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔