لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر و مشیر صحت نے ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر پر کنٹریکٹرز پر اظہار برہمی کیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے حوالہ سے اجلاس ہوا۔