• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاک ملزمان نے 8 ماہ کی بچی کو اغوا کے بعد سیوریج لائن میں پھینک دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ابراہیم حیدری کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 8 ماہ کی بچی کو اغوا کر کے اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر اتارنے کے بعد سیوریج لائن میں پھینک دیا،بچی حنا کو گذشتہ شب اغوا کیا گیا،پولیس نے بچی کو سیوریج لائن سے بازیاب کروا لیا۔بچی کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں جنھیں نوچ کر اتارا گیا تھا، پولیس نے واقعہ میں ملوث تین افراد شوکت ،اللہ ڈنو عرف نانا اور کامران کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم سجاد تاحال مفرور ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر اتاریں تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید