• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پی آئی سندھ کے تحت صحافیوں کیلئے ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر راج کمار کی جانب سے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسین کے باعث محفوظ رہنے والی بیماریوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے کے لئے ای پی آئی سندھ کے تحت صحافیوں کے لئے ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ میں یونیسیف سندھ کی معاونت حاصل رہی، ورکشاپ میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کے تحت شامل 12 بیماریوں پر روشنی ڈالی گئی، جن میں تپ دق (ٹی بی)، پولیو، خناق (ڈفتھیریا)، تشنج (ٹینٹس)، کالی کھانسی، ہیپاٹائٹس بی، ہیمو فیلس انفلوئنزا ٹائپ بی ، نمونیا، خسرہ، روبیلا، ٹائیفائیڈ اور روٹا وائرس شامل ہیں، ماہرین نے ان بیماریوں کی علامات، پھیلاؤ کے طریقے، ویکسین کے کام کرنے کا طریقہ اور پاکستان میں رائج حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول پر تفصیلی گفتگو کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید