کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی میں کنٹریکٹ پر بھرتی 40 اساتذہ کی ریگولرائزیشن کی درخواست پر 3 ماہ میں مستقل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ہدایت کی سیکریٹری بلدیات کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے درمیان تنازع حل کریں، کے ایم سی اور ڈی ایم سی دونوں ہی اساتذہ کو قبول کرنے سے انکاری ہیں، درخواست گزاروں کی تصدیق کے بعد مستقل کیا جائے، ریگولرائزیشن قوانین کے باوجود درخواست گزاروں کو نظرانداز کرنا امتیازی سلوک ہے۔