کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر شریف الاسلام گروئن انجری کے باعث سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے ۔ ان کی جگہ سیدخالد احمد کو ملی۔ وہ دوسرے میچ میں ان فٹ ہوئے تھے۔ پاکستان نے مسلسل تیسرا ٹاس جیت لیا لیکن ابتدائی دو میچوں کے برعکس پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ حارث رؤف کو آرام دیا ان کی جگہ عباس آفریدی کو ملی۔