• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جانب سے گیس کی فروخت کا ٹیرف بڑھائے جانیکا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آئی ایم ایف کے حکم کے تحت، اب حکومت کے لیے سوئی گیس کمپنیوں میں گیس کی فروخت کی قیمت کو خسارے کے ساتھ نافذ کرنا ممکن نہیں رہا۔ حکومت 2022 میں فنڈ کی ہدایت کے مطابق کی گئی ترمیم کے تحت گیس کی فروخت کا ٹیرف یقیناً بڑھا دے گی تاکہ پچھلے سال سوئی یوٹیلیٹیز کو صفر خسارے کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سوئی ناردرن کو درپیش 40 ارب روپے کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے گیس کی فروخت کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ہم مالی سال 2026 کے لیے مقرر کردہ گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریگولیٹر نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے صارفین کے لیے گیس کی مقررہ قیمت میں 116.96 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید