راولپنڈی(ایجنسیاں)پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، بانی نے کہا سارے دروازے بند کردیے گئے‘ اب اسلام آباد کی کال کی بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے‘احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے۔ بانی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا‘یہ وہ خود دیں گے‘تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے ۔