• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 48 گھنٹوں میں بھارت کو گھٹنے ٹیکوانے کا منصوبہ 8 گھنٹوں میں ہی ناکام بنایا، بھارتی جنرل کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے منصوبہ بنایا تھا کہ بھارت 48گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیک دے گا تاہم ہم نے یہ منصوبہ 8گھنٹوں میں ہی ناکام بنادیا ۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تنازع کو اس وقت بڑھایا جب اس نے 10 مئی کی رات کو حملوں کا سلسلہ شروع کیا، یہ ʼآپریشن سیندورʼ کے تحت بھارتی فوجی حملوں کے تین دن بعد تھا ۔ سی ڈی ایس چوہان نے ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں ایک خطاب کے دوران کہا، "10 مئی کو رات تقریباً 1 بجے، ان (پاکستان) کا مقصد 48 گھنٹوں میں بھارت کو گھٹنے ٹیکوانا تھا۔
اہم خبریں سے مزید