اسلام آباد (ساجد چوہدری )نیشنل سرٹ نے بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال بارے والدین کو رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں ، والدین اپنے بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ، ذمہ دار اور مثبت انداز میں شمولیت اختیار کرنے کی تربیت دے سکیں، والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، دوستوں کی فہرستوں، اور روزانہ کی سرگرمیوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیں، پیغامات، تصاویر اور پوسٹس کی نگرانی کر کے کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی سرگرمی کا فوری ادراک ممکن بنائیں، سوشل میڈیا کے استعمال، درپیش چیلنجز اور آن لائن تنازعات پر باقاعدگی سے گفتگو کریں تاکہ ان کا شعور بڑھے اور وہ محفوظ رہ سکیں۔