• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے کے فنڈ خوردبرد، سندھ حکومت ناکام ہوچکی، GDA

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ بچاؤ کمیٹی اور جی ڈی اے کے سیکریٹری صفدر عباسی اور سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے فنڈ خورد برد ہو رہے ہیں ، سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عالمی قوانین کے تحت کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں 8 . 6 ملین ایکڑ فٹ پانی چھوڑا جائے ، کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا بہاؤ نہ ہونے کے باعث انڈس ڈیلٹا مکمل طور پر تباہ ہو رہا ہے ، بدین ، سجاول اور ٹھٹہ کی لاکھوں ایکڑ اراضی سمندر برد ہو رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ جاری بیان میں کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور سندھ بھر میں قبائلی خونریزی ہو رہی ہیں اور پولیس کو سیاسی بنادیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید