• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیڈرنٹ سیل کی مئی میں ریکارڈ 36 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے شعبہ ہائیڈرنٹ سیل نےمئی میں ریکارڈ 36 کروڑ 50لاکھ روپے کی ریکوری کی جبکہ گزشتہ ماہ اپریل میں یہ 29 کروڑ40 لاکھ رہی تھی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹ سیل میں آج تک ایک ماہ میں اتنی ریکوری کبھی نہیں ہوئی انچارج ہائیڈرنٹ سیل محمد خالد فاروقی جنہیں ایک ماہ قبل تعینات کیا گیا ہےبتایا کہ گزشتہ ماہ شہر میں موسم بہت گرم رہااور پانی کی سپلائی بھی معمول پر نہ تھی اس کے باوجود اسٹاف نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا اور ہائیڈرنٹس مالکان سے ماہانہ کلیکشن ریکارڈ سطح پر لے گئےانہوں مزید کہا کہ ہم نے آن لائن ٹینکرسروس کے بیک لاگ کو بھی کم کیا ہےجبکہ ٹینکر ز کا پہلے کے مقابلے میں ہائیڈرنٹس سے نکلنے کا وقت 20،22 فی صد کم ہوا ہےانہوں نے کہا واٹر کارپوریشن کے تمام ہائیڈرنٹس پرپانی کے نلوں پر میٹر لگے ہوئے ہیں ماہانہ بلنگ ان میٹرز کے مطابق کی جاتی ہے انہوں کہا کہ آئندہ مہینوں میں ریکوری میں مزید اضافے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید